ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ:این آئی اے اگلے ہفتے فرد جرم داخل کرے گی

پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ:این آئی اے اگلے ہفتے فرد جرم داخل کرے گی

Fri, 16 Dec 2016 23:34:57  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے)اگلے ہفتے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے میں چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے جس میں پاکستانی تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کے ساتھ اس کے بھائی رؤف اشغر کے نام ملزم کے طور پر ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ چارج شیٹ ہندوستان میں بدامنی پھیلانے میں جیش محمد دہشت گروپ کے کردار اور تنظیم کی گھٹیا سوچ کو اجاگر کر سکتا ہے۔پٹھان کوٹ کے واقعہ کے فوری بعد رؤف نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی تھی اور اپنے بھائی اظہر کو متعین کیا تھا جسے 1999میں انڈین ائیر لائنز کے طیارے آئی سی814کے مسافروں کے بدلے چھوڑا گیا تھا۔ہندوستان این آئی اے کی چارج شیٹ کا استعمال اس سال دو جنوری کو ہوئے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں مسعود اظہر کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر کرے گا۔جیش محمد اور اس کے چیف مسعود اظہر کے خلاف سفارتی مہم شروع کرنا اس لئے بھی ضروری ہو گیا کیونکہ چین نے اظہر اور اس تنظیم کے خلاف اقوام متحدہ میں پابندی لگانے کی ہندوستان کی کوششوں میں خلل ڈالا۔وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمی(روک تھام)ایکٹ کے تحت این آئی اے کو اظہر، اس کے بھائی اور حملے کے بعد مارے گئے چار دہشت گردوں کے دوسینئر کاشف جان اور شید لطیف کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کی منظوری دے دی تھی۔این آئی اے کے مطابق حملے کے دو دن بعد مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ناصر حسین، حافظ ابو بکر، عمر فاروق اور عبدالقیوم کے طور پر کی گئی اور وہ بالترتیب پاکستان کے ویہاری(پنجاب)، گوجرانوالہ(پنجاب)، سگھار(سندھ)اور سکھر(سندھ) کے تھے۔
 


Share: